اسرائیل کے قومی سلامتی کے وزیر کا مسجد اقصیٰ پر دھاوے جاری رکھنے کا اعلان
مقبوضہ بیت المقدس (اے پی پی) اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے اردن کے شاہ عبداللہ دوم کے ساتھ ملاقات کے دوران مسجد الاقصیٰ کی حیثیت کو برقرار رکھنے کے عزم کے بعد اسرائیل کے قومی سلامتی کے وزیر ایتاماربن یویرر نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی اور اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسجد الاقصیٰ پر دھاوے جاری رکھیں گے۔
سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزیر نے کہا ہے کہ اسرائیل ایک ’’آزاد ملک‘‘ ہے اور کسی دوسرے ملک کے ماتحت نہیں ہے۔