شیراکوٹ میں آوارہ کتے کے کاٹنے سے کمسن بچہ شدید زخمی
لاہور (نمائندہ خصوصی) شیراکوٹ کے علاقہ میں آوارہ کتے نے بچے کو کاٹ لیا۔ آوارہ کتے نے گھر کے قریب کھیلنے والے کمسن بچہ پر حملہ کرکے اسے زخمی کر دیا۔ اطلاع ملنے پرریسکیو نے فوری موقع پر پہنچ کر بچے کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔