• news

گوجرانوالہ‘ عمران حملہ کیس‘ شریک ملزم میاں مدثر کو جیل بھیج دیا گیا


وزیرآباد (نامہ نگار) دہشت گردی عدالت گوجرانولہ نمبر 1 کے جج رانا زاہد نے عمران خان پر حملہ کے شریک ملزم مسلم لیگ (ن) ضلع گوجرانوالہ کے سیکرٹری اطلاعات میاں مدثر نذیر کو جوڈیشل کر دیا۔ ملزم کے وکلاء چوہدری مستنصر گوندل، جمشید گھمن اور ظہیر بٹ نے ملزم کو جوڈیشل کرنے پر دلائل دیے جس پر دہشت گردی کی خصوصی جج نمبر 1 کے جج رانا زاہد نے میاں مدثرنذیر کو جیل بھیج دیاگیا۔
واضع رہے کہ عمران خان پر قاتلانہ حملہ کرنے والا نوید اور پسٹل فراہم کرنے والے وقاص اور طیب بٹ سمیت احسن نذیر پہلے ہی زیر حراست ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن