گرین ٹاؤن: پرائیویٹ فلاحی تنظیم کے دفتر میں 13 سالہ بچہ مبینہ تشدد سے جاں بحق
لاہور (نمائندہ خصوصی)گرین ٹاؤن میں پرائیویٹ سوشل ویلفیئر فائونڈیشن میں 13سالہ شہزاد مبینہ طور پر تشدد سے جاں بحق ہوگیا۔ جبکہ انتظامیہ نے بچے پر تشدد کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بچے کو مرگی کے دورے پڑتے تھے۔ گزشتہ روز ہسپتال میں چمن سوشل ویلفیئر فاؤنڈیشن سے تیرہ سالہ بچہ کو حالت غیر ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جو چند گھنٹے زیرعلاج رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔ بچے کی موت کا تعین کرنے کیلئے لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ گرین ٹاؤن پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔