کراچی: پورٹ قاسم کے قریب کشتی ڈوب گئی‘ 3 افراد لاپتہ
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی میں پورٹ قاسم کے قریب غیرقانونی طور پر مینگروز لے جانے والی کشتی ڈوب گئی۔ ترجمان کوسٹل میڈیا سنٹر کے مطابق کشتی میں چار افراد سوار تھے۔ ایک بچ گیا تین افراد لاپتہ ہو گئے۔ لاپتہ افراد کا تعلق ابراہیم حیدری سے ہے۔