آن لائن گیم پر شادی کرنے والی پاکستانی لڑکی اقرا جیوانی بھارت میں گرفتار
بنگلورو (نوائے وقت رپورٹ) پاکستانی لڑکی اقرا جیوانی کو بھارتی شہر بنگلورو میں گرفتار کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے پاکستانی لڑکی اقرا جیوانی کی ملائم سنگھ یادیو سے آن لائن گیم کے ذریعے دوستی ہوئی تھی، دونوں نے نیپال میں شادی کی۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے پاکستانی لڑکی اقرا نیپال کے راستے بھارت میں غیر قانونی داخل ہوئی۔ بھارتی میڈیا پر اقرا کی گرفتاری کی خبر نشر ہونے پر اہلخانہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اقرا کی گمشدگی کا مقدمہ گزشتہ سال 19ستمبر کو درج کرایا تھا۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا لڑکی والدین سے رابطے میں تھی، اقرا کے کیس میں متعلقہ افراد سے باقاعدہ ابھی کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کیس سامنے آنے پر محکمہ خارجہ سے رابطہ کیا ہے، اقرا کے کیس میں جہاں ضرورت ہوئی، مدد کی جائے گی۔