• news

   ایوی ایشن کی نجی کمپنیاں لائسنس کی تجدید نہ ہونے پر سراپا احتجاج 


راولپنڈی (اکمل شہزادسے)ایوی ایشن کی نجی کمپنیاں لائسنس کی تجدید نہ کرنے پر سراپا احتجاج بن گئیں، کمپنیوں کے اعلی حکام کے مطابق کام کرنے سے روکا جا رہا ہے دوسری جانب سول ایوی ایشن کا لائسنس کا تجدیدی عمل جاری ہے ، نجی ایوی ایشن کمپنیوں کے حکام نے پاکستان سول ایوی ایشن پر تاخیر ی حربے اپنانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ایوی ایشن لائسنس کی تجدید نہ کرکے نجی کمپنیوں کو نقصان پہنچا رہی ہے ، اس حوالے سے ترجمان سول ایوی ایشن نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تجدیدی عمل تاخیر کا شکار نہیں اور نہ ہی روکا گیا ہے،یہ کہنا درست نہیں کہ کسی کمپنی کو کام کرنے سے روک دیا گیا ہے، کائیبور چارجز پر بورڈ میٹنگ میں حتمی فیصلہ ہوگا۔ 

ای پیپر-دی نیشن