چیئرمین متروکہ وقف کی صدارت اجلاس،مذہبی عمارات کی دیکھ بھال، مرمتی کام کی منظوری
لاہور(خصوصی نامہ نگار) چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ حبیب الر حمن گیلانی کی زیر صدارت بورڈ ممبران کا 350 واں اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملک بھر سے ہندو ،سکھ اور سرکاری و غیر سرکاری ممبران، بورڈ افسران نے شرکت کی۔ اجلا س میں کٹاس راج مندر چکوال، گورودوارہ روہڑی صاحب، گورودوارہ بھائی لالو دی کھوئی،گورودوارہ چکی صاحب گوجرانوالہ اور گورودوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں دیکھ بال اور مرمتی کام شروع کروانے کی منظوری دی گئی جبکہ مذہبی سیاحت کے فروغ کیلئے پیش کی گئی سفارشات کو بھی متفقہ طور پر منظور کر لیا اور انٹرشپ پر ٹورگائیڈ بھرتی کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلا س میں بتایا گیا کہ عائشہ ڈگری کالج میں BS کے چار سالہ کورس پروگرام کی کلاسز کا آغاز ہو گیا ہے۔چیئرمین بورڈ نے ملک بھر کے مندر وں اور گورودواروں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایات دیں۔ بورڈ ممبران کی جانب سے ٹرسٹ بورڈ کے ترقیاتی اقدامات کو خوب الفاظ میں سراہا گیا۔