• news

قرآن کو مٹانے والے خود مٹ  گئے ،تاتاریوں کی مثال دنیا  کے سامنے ہے:علماء کرام


لاہور(خصوصی نامہ نگار)مجلس احرار اسلام پاکستان اور تحریک تحفظ ختم نبوت کے علماء کرام، خطباء عظام، مبلغین اور ائمہ مساجد نے مختلف مقامات پر اپنے اپنے خطبات اور بیانات میں عظمت قرآن کریم پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ احرار رہنماؤں اور مبلغین نے کہا کہ قرآن کو مٹانے والے خود مٹ گئے تاتاریوں کی مثال دنیا میں موجود ہے۔ تاتاریوں نے بھی قرآن مجید کے نسخوں کو نذر آتش کیا تاکہ قرآن مجید دنیا سے ختم کردیا جائے لیکن دنیا جانتی ہے کہ آج تاتاریوں کا نام و نشان تک نہیں رہا۔ قرآن کریم قیامت تک باقی رہے گا۔

ای پیپر-دی نیشن