خواجہ اجمیر تصوف کانفرنس آج ہوگی
لاہور(خصوصی نامہ نگار)محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے زیر اہتمام حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیریؒ کے 811ویں سالانہ عرس مبارک کے سلسلہ میں منعقدہ خواجہ اجمیر تصوف کانفرنس آج 10بجے صبح ہجویری ہال داتا دربار لاہور میں منعقدہو گی۔ بعد از دوپہرسماع ہال داتا دربار میں محفل سماع کا اہتمام بھی ہو گا۔عرس حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیریؒ کے سلسلہ کی اہم تقریب حجرہ اعتکاف کو غسل مبارک کل بروز اتوار بوقت8بجے صبح دیا جائے گا۔ میاں ابرار احمد سیکرٹری وچیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب،ڈاکٹرطاہر رضا بخاری ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور اور مذہبی وعلمی شخصیات ان تقریبات میں شرکت کریں گی۔