خواتین یونیورسٹی میں ایک دن کیلئے ڈور سٹپ پر ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت فراہم
لاہور (لیڈی رپورٹر)لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں ٹریفک پولیس لاہور کے تعان سے طالبات اور ٹیچرز کیلئے ایک دن کیلئے ڈور سٹپ پر ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت کی فراہم کی گئی۔ اس موقع پرسٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے یونیورسٹی میں موبائل لائسنسنگ وین کا اہتمام کیا گیا۔رجسٹرار یونیورسٹی بابر علی خان کا لائسنس وین کا دورہ کیا اور سٹی ٹریفک پولیس کے اقدام کو سراہا۔ طالبات، ٹیچنگ، نان ٹیچنگ سٹاف اور فیکلٹی ممبران نے لرننگ لائسنس اور لائسنس کی تجدید کی سہولت حاصل کی۔