`فیروزوالہ:ڈاکٹر ظفر اقبال نے آٹا کی سپلائی کیلئے مختلف آٹا سیلز پوائنٹس کا دورہ،اطمینان کا اظہار
فیروزوالہ( نامہ نگار)ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ڈاکٹر ظفر اقبال نے آٹا کی سپلائی کا جائزہ لینے کی خاطر مختلف آٹا سیلز پوائنٹس کا وزٹ کیا اور آٹا کی فروخت کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ سبسڈی پر فراہم کیا گیا۔ آٹا مقررہ سرکاری نرخوں کے مطابق فروخت کرنے کا سلسلہ پوری ایمانداری کے ساتھ جاری رکھیں کوتاہی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف کڑی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔