فواد چوہدری ، فراز چوہدری کی گرفتاری کی مذمت ،امپورٹڈ حکومت انتقام کی آگ میں جل رہی ہے :چوہدری علی اصغر منڈا
فیروزوالہ( نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف مرکزی رہنما سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری علی اصغر منڈا نے فواد چوہدری اور فراز چوہدری کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا امپورٹڈ حکومت انتقام کی آگ میں جل رہی ہے۔ فواد چودھری اور فراز چوہدری کو فوری رہا کیا جائے۔ امپورٹڈ حکومت کھلی غنڈہ گردی پر اتر آئی ہے۔ پنجاب کا نگران وزیراعلی زرداری کا ذاتی منشی ہے ۔