عمران خان کو گرفتار کرنیوالوں کو ہماری نعشوں سے گزر کر جانا پڑیگا:عبدالکریم خان
لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف شالامار ٹاون لاہور کے صدر عبدالکریم خان میں زمان پارک میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان پارٹی کے ماتھے کا جھومر ہے کارکنان کی جرات کو سلام پیش اور دل سے قدر کرتے ہیں۔ زمان پارک میں سخت سردی کے باوجود آپنے پارٹی چیئرمین کی حفاظت کیلئے جذبے سے اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ ایسے بے لوث جذبے کو دنیا کی کوئی طاقت مقابلہ نہیں کر سکتی۔ عمران خان کو گرفتار کرنے والوں کو ہماری لاشوں سے گزر کر جانا پڑے گا پارٹی کارکنان اپنے چیئرمین عمران خان کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہے امپورٹڈ حکومت نے ظلم جبر ناانصافی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں پوری قوم چیف جسٹس آف پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے آٹھ ماہ سے مسلط حکومت غریب عوام پر ظلم کی انتہا کر دی ہے مجرم حکمران ٹولے کے ہر ظلم کا عوام حساب لیں گے امپورٹڈ حواریوں نے انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیر کر رکھ دی ہے عبدالکریم خان نے کارکنوں کے ہمراہ زمان پارک میں قائم تمام کیمپس کا دورہ کیا اور کارکنوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی