پاکستان کی معیشت کو تباہ کرنیوالے برباد ہو ں گے : اختر اقبال ڈار
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہاہے کہ امن و امان کی اہمیت کو صرف اور صرف قرآن پاک سے جاننے کی ضرورت ہے پاکستان اللہ کی رضا اور اسلام کے نام پر بننے والا ملک ہے پاکستان کی معیشت کو تباہ کرنیوالے نست و نابود ہو ں گے انہوں نے کہاکہ ہمیں صرف و صرف سچ بولنا پورا تولنا ہو گا اور نیک صالح قیادت کیلئے راہ ہموار کرنا ہو گی انہو ں نے کہاکہ سادہ زندگی کو اپناتے ہوئے پر ستائش چیزوں کا بائیکاٹ کر کے اپنی پیداواری صلاحیت کو بڑھانا ہوگا ذخیرہ اندوزوں ملاوٹ خوروں اور مارکیٹ سے اشیاء غائب کرنے والوں کا محاسبہ اور نشاندہی کرنا ہوں گی ۔