جمشید اقبال چیمہ نے غیر قانونی ہراساں ،مقدمات کے ریکارڈ کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا
لاہور(سپیشل رپورٹر) پی ٹی آئی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے غیر قانونی ہراساں کرنے سے روکنے اور مقدمات کے ریکارڈ کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ درخواست میں ایف آئی اے پولیس سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ وزارتِ داخلہ کی ایماء پر پولیس گھر میں داخل ہوئی غیر قانونی طور پر ہراساں کیا جا رہا ہے۔ بیٹے کی شادی کی تقریب کے سلسلے میں رشتے دار بھی گھر میں موجود تھے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ غیر قانونی طور پر ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دے