• news

تمام محرومیوں ، پریشانیوں کا حل قرآن  و سنت کے نظام میں ہے:حافظ محمد ادریس 


لاہور(خصوصی نامہ نگار)مرکزی رہنما جماعت اسلامی حافظ محمد ادریس نے کہا ہے کہ لوگوں کی تمام محرومیوں اور پریشانیوں کا حل قرآن و سنت کے نظام میں ہے۔ ملک میں اسلامی نظام ہوتا تو آج مانگنے والے نہیں بلکہ دینے والے ہوتے۔ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر امت مسلمہ کے دل زخمی ہیں، ایسی گھنائونی حرکت کرنے والوں کو عبرت ناک سزا ملنا ضروری ہے تاکہ دوبارہ کوئی ایسی حرکت نہ کر سکے۔ یورپ اور امریکا میں اسلامو فوبیا کے بڑھتے ہوئے واقعات سے دنیا کے امن کو خطرہ ہے۔ اسلام اور اسلامی شعائر کی توہین کسی صورت قبول نہیں۔ مسلمان قرآن مجید کو دل و جان سے زیادہ عزیز رکھتے ہیں۔ یہودی آئی ایم ایف اور سودی نظام کے ذریعے ہمیں غلام بنا کر اپنا مخصوص ایجنڈا مسلط کرنا چاہتے ہیں جو کبھی پورا نہیں ہو گا۔ وہ جامع مسجد منصورہ میں گزشتہ روز اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن