• news

مستحق بچے ہماری توجہ کے خاص مستحق ہیں،عنازہ احسان کا دورہ دارالشفقت یتیم خانہ


لاہور(نیوز رپورٹر) سابق ایم این اے اور گورنر پنجاب کی سابق مشیر عنازہ احسان نے دارالشفقت یتیم خانے کا دورہ کیا۔ عنازہ احسان بچوں میں گھل مل گئیں اور ان میں کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا مستحق بچے ہماری توجہ کے خاص مستحق ہیں۔  ہمارے بچے ہمارا سرمایہ ہیں۔ ترقی یافتہ ممالک کی کامیابی کی بڑی وجہ یہی ہے کہ وہ اپنے بچوں پر خصوصی توجہ دیتے ہیں۔ مخیر حضرات کا فرض ہے کہ وہ ایسے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

ای پیپر-دی نیشن