• news

فواد چودھری کی گرفتاری کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے:عمران رحمت 


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و سابق یو سی چیئرمین ملک عمران رحمت ڈوگر نے کہا ہے کہ فواد چودھری کی گرفتاری کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے قانون شکنی کی کسی کو اجازت نہیں فواد چوہدری سیاسی مفادات اور سستی شہرت کیلئے اس سے قبل بھی متنازعہ ترین بیانات دیتے آئے ہیں اگر وہ بے گناہ ہیں تو پی ٹی آئی کو کونسا خوف کھائے جارہا ہے عدالت میں اپنے موقف کی صداقت ثابت کریں۔

ای پیپر-دی نیشن