• news

امت مسلمہ کو متحد ہوکر یہو دہنود کی سازشوں کا مقابلہ کرنا ہوگا :توصیف سلیم 


شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) اصول پرست گروپ کے رہنما وسابق ممبر میونسپل کمیٹی میاں توصیف سلیم نے کہا ہے کہ مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانا اظہار رائے کی آزادی نہیں یہود وہنود اسلاموفوبیا میں اس قدر آگے نکل چکے ہیں کہ آئے روز آنحضور ؐ کی شان اور مقدس اوراق کی بے حرمتی کرکے ڈیڑھ ارب سے زائد سے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا معمول بنالیا ہے ۔آج ضرورت اس امرکی ہے کہ امت مسلمہ تمام تر اپنے ذاتی ،فروعی،مسلکی اختلافات کو پس پشت ڈال کر ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوکر یہو دہنود کی سازشوں کا مقابلہ کر کے انہیں منہ توڑ جواب دے ۔

ای پیپر-دی نیشن