• news

ڈکیت گینگ کا سرغنہ 2 ساتھیوں سمیت گرفتار‘ مال مسروقہ برآمد


ننکانہ صاحب+ موڑکھنڈا (نامہ نگاران) تھانہ مانگٹانوالا پولیس نے ایس ایچ او محمد علی چدھڑ کی سربراہی میں سرگرم ڈکیت گینگ پرویز عرف پیجی کے سرغنہ کو دو سرکردہ ساتھیوں سمیت گرفتار کیا۔ ملزمان پرویز عرف پیجی، سلامت عرف شانی اور عامر کے قبضہ سے سوا دو لاکھ سے زائد نقدی، مال مسروقہ، لاکھوں روپے مالیت کی کار اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ ملزمان ضلع ننکانہ اور دیگر اضلاع میں ڈکیتی و چوری سمیت متعدس وارداتوں میں ملوث ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن