مریم نواز شریف کو پاکستان واپسی پر خوش آمدید کہتے ہیں: عمران خان
لاہور (کامرس رپورٹر) صدر مسلم لیگ ن لورز فورم ہانگ کانگ عمران خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز شریف کو پاکستان واپسی پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ دلیر باپ کی جرا¿ت مند بیٹی کی وطن واپسی مسلم لیگی شیروں کیلئے نہایت خوشی کی خبرہے۔ مسلم لیگ ن کی قیادت نے ہمیشہ کارکنوں کے جذبات کی ترجمانی کی ہے۔ عوام دوست طرز سیاست ہمیشہ مسلم لیگ ن کی سیاست کا شیوہ رہا ہے۔
قائد پاکستان مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف پاکستان کے محسن ہیں۔ کروڑوں پاکستانی عوام مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ملک کے باشعور محب وطن اور غیور طبقے کی نمائندہ جماعت مسلم لیگ ن ہے اور ہمیشہ رہے گی۔ آج مریم نواز شریف کا فقید المثال استقبال پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ایک عہد ساز ہوگا۔