• news

عمران محمودشیخ نے فیڈمک کی جانب سے پلاٹ دینے ،پابندی ختم کا خیرمقدم


فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) آل پاکستان بیڈ شیٹس اینڈ اپ ہولسٹری مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنمااور فیصل آباد چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے سابق سینئر نائب صدرو ممبر بورڈ آف ڈائریکٹر ز عمران محمودشیخ نے فیڈمک کی جانب سے SMEsسیکٹرسے متعلقہ چھوٹے تاجروں و صنعتکاروں کو ایک ایک اور 2 ،2ایکڑ کے پلاٹ دینے اور لمیٹڈ و پرائیویٹ اداروں کی پابندی ختم کرنے اور پلاٹ کی قیمت3 سال میں وصول کرنے کی سہولت کا خیرمقدم کیا ہے۔
 اپنی جانب سےAPBUMA کے ممبران ایگزیکٹو کے اعزاز میں دیئے جانے والے عشائیہ کے شرکاسے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ساڑھے 8 ہزار ایکڑ پرپھیلا ہوا فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (فیڈمک) کے اس ادارہ میں ملک کی سب سے بڑی انڈسٹریل سٹیٹس ہیں مگر تاحال ان کی مکمل آبادی کاری نہیں ہو سکی۔
 انہوں نے فیڈمک کے نئے بورڈ میں ایس ایم ای سیکٹر کو نمائندگی دینے کے مطالبہ سے اتفاق کرنے پر پنجاب حکومت اور ملک میں ایس ایم ای سیکٹر کی سب سے بڑی تنظیمAPBUMA کو نظر انداز کرنے کے خلاف آواز اٹھانے پرسابق مرکزی چیئرمین عارف احسان ملک کاشکریہ ادا کیا۔ ممبر بورڈ آف ڈائریکٹر ز نے مزید کہا کہ ایس ایم ای سیکٹر کو ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے اور ملک کی صنعتی ترقی براہ راست اسی سیکٹر سے وابستہ ہے۔ اس اہم ترین شعبہ کو وہ سہولیات فراہم نہیں کی جارہی جواسکا حق ہے تاہم اللہ کا شکر کہ ہماری دن رات کی کاو شوں کی بدولت میڈمک بورڈ میں ایس ایم ای سیکٹر کو نمائندگی دی گئی ہے۔ اب چھوٹی اور درمیانہ درجہ کی صنعتوں کی ترقی کیلئے راستہ ہموار ہوگااس موقع پرکیپٹن فاروق خاں ، عارف احسان ملک ،انجینئر محمد بلال جمیل ، محمد عمار سعید، شہزاد احمد ،میاں طیب ،شہزاد حسین ، خالد ندیم اور دیگر نے بھی خطاب کیااور حکومت پر زور دیا کہ ایکسپو سنٹر کی جلد تعمیر کے علاوہ فیڈمک میں پارکنگ ، روڈ انفراسٹرکچر اور سیف سٹی جیسے مسائل کے حل پر سنجیدگی سے توجہ دی جائے ۔

ای پیپر-دی نیشن