• news

ممبئی: بی جے پی کی مسلم دشمنی‘ ٹیپو سلطان  سے منسوب باغ کا نام تبدیل کرنے کا حکم

ممبئی (اے پی پی) بھارتی ریاست مہاراشٹرکی بی جے پی حکومت نے دارالحکومت ممبئی کے مضافاتی علاقے میں شیر میسور ٹیپو سلطان کے نام سے منسوب ایک باغ کا نام بدلنے کا حکم دیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مہاراشٹر کے وزیر منگل پربھات لودھانے نے ضلع کلکٹر کو حکم دیا ہے۔ لودھا نے ٹویٹ میں لکھا کہ مہاراشٹر وکاس اتحاد (ایم وی اے) حکومت نے گزشتہ برس اس پارک کا نام ٹیپو سلطان کے نام پر رکھا تھا اور ہم نے اس اقدام کے خلاف سخت احتجاج کیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن