لاہور کے سکولوں سے ڈرگ فری ہونے کا سرٹیفکیٹ طلب‘ موبائل فون پر پابندی
لاہور (سپیشل رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے تمام سکولوں کے سربراہوں سے سکولوں کے "ڈرگ فری" ہونے کا سرٹیفکیٹ مانگ لیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے سکولوں میں منیشات کی روک تھام کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ سکولوں میں ڈرگ کنٹرول کرنے کیلئے ایک ٹیچر کو نامزد کیا جائے گا۔ نامزد کیا گیا مرد سکول ماحول کو ڈرگ فری بنانے کا ذمے دار ہو گا۔ سکول کے اوقات میں کسی طالب علم کے پاس موبائل بھی نہیں ہو گا۔ اساتذہ بھی کلاسز کے دوران موبائل فون استعمال نہیں کریں گے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے تمام نجی و سرکاری سکولوں کو ہدایات جاری کر دیں۔