سعودی عرب میں غیر شائستہ سرگرمیوں میں ملوث پاکستانی خاتون سمیت 7افراد گرفتار
جدہ (این این آئی)سعودی عرب کی جدہ گورنری میں پولیس نے 7 افراد کو غیراخلاقی اور غیر شائستہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے اور اخلاقی ضوابط کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق "جنرل سکیورٹی" نے "ٹوئٹر" پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ گرفتار ہونے والے 6 مقامی شہری اور ایک پاکستانی خاتون شامل ہے۔انہیں ایک ویڈیو میں غیراخلاقی سرگرمیوں میں ملوث دیکھا گیا جس کے بعد ان کے خلاف کارروائی کی گئی ہے اور انہیں پراسیکیوٹر کے سامنے پیش کر دیا گیا ہے۔