عمران حملہ کیس‘ نئی جے آئی ٹی کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر‘ کل سنی جائے گی
لاہور (سپیشل رپورٹر) سابق وزیراعظم عمران خان پر حملہ کیس میں نئی جے آئی ٹی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی 30جنوری کو درخواست پر سماعت کریں گے۔ پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد نے نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کو چیلنج کیا ہے۔