آئی جی جیل خانہ ملک مبشر کی تعیناتی کے خلاف درخواست، کل ہائیکورٹ سماعت کرے گی
لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ میں آئی جی جیل خانہ جات ملک مبشر احمد خان کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر، جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی سابق آئی جی میاں فاروق نذیر کی درخواست پر 30 جنوری کو سماعت کریں گے۔ عدالت نے پنجاب حکومت کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے مہلت دے رکھی ہے۔ پنجاب حکومت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض کر رکھا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواستگزارگریڈ 21 کا واحد افسر اور آئی جی جیل رینک کا افسر ہے اور پہلے بھی آئی جی جیل رہ چکا ہے۔ آئی جی جیل کا عہدہ گریڈ اکیس کا ہے۔ گریڈ21 کے عہدے پرگریڈ 20 کے افسر ملک مبشر احمد خان کوغیر قانونی طور پر تعینات کیا گیا ہے۔