بھارت: ہسپتال میں شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی‘ ڈاکٹر میاں بیوی سمیت 6 ہلاک
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ کے علاقے دھن باد کے ہسپتال میں آتشزدگی سے ڈاکٹر میاں بیوی سمیت 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دوسری منزل پر شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔ دم گھنٹے سے ڈاکٹر وکاس ہزار اور اس کی بیوی ڈاکٹر پرما ہزرا سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 9 افراد کو بچا لیا گیا۔ دوسری منزل پر لگنے والی آگ نے پہلی منزل کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا۔ فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں فائر سیفٹی کے کوئی انتظامات موجود نہیں تھے۔