کچھ شہروں میں پیٹر ولیم مصنوعات کی قلت : مہنگا ہونے کی قیاس آرائی غلط، اوگرا
گوجرانوالہ، اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ نامہ نگاران+خبر نگار) پنجاب کے مختلف شہروں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت پیدا ہو گئی۔ گوجرانوالہ میں صرف 20 فیصد پٹرول پمپ پرپیٹرولیم مصنوعات موجود ہیں رحیم یار خان سے بھی پٹرولیم مصنوعات نایاب اور پٹرول پمپ بند ہونے کی خبر ، جس میں بہاولپور، فیصل آباد اور سیالکوٹ میں بھی پٹرول پمپ پر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کا رش ہے پٹرول پمپ مالکان کا کہنا ہے کہ کم سپلائی بندش کی وجہ ہے۔سیالکوٹ، گجرات، کمالیہ میں پٹرول بحران شدت اختیار کر گیا، شہری خوار ہو رہے۔ ٹرانسپورٹر گاڑیاں بند کرنے پر مجبور، حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ترجمان آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق قیاس آرائیوں کو غلط قرار دے دیا۔ ترجمان اوگرا نے کہا کہ گزشتہ شام سے قیمتوں میں اضافے سے متعلق افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں جو غلط ہیں۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے متعلق قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔