منی لانڈرنگ کیس، مونس کی اہلیہ، راسخ الٰہی کی 14 فروری تک ضمانت منظور
لاہور (خبر نگار) ایڈیشنل سیشن جج نے منی لانڈرنگ کیس میں مونس الٰہی کی اہلیہ تحریم الٰہی، راسخ الٰہی اور زارا الٰہی کی 14 فروری تک عبوری ضمانتیں منظور کر لیں۔ عدالت نے ایف آئی اے کو ملزموں کوگرفتار کرنے سے روک دیا۔ عدالت نے ملزمان کو ایک ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ تحریم الٰہی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اسمبلی تحلیل کرنے کے بعد یہ مقدمہ بنایا گیا۔