• news

یو ای ٹی سوسائٹی میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں، میاں عمران 


لاہور (نیوز رپورٹر) یو ای ٹی ایمپلائز کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔ سوسائٹی میں پینے کے پانی کے 2 نئے ٹیوب ویل نصب کردیئے گئے ہیں۔ جنرل سیکرٹری میاں محمد عمران نے کہا کہ یو ای ٹی سوسائٹی میں پانی کا دیرینہ مسئلہ حل کردیا گیا ۔صدر سوسائٹی چودھری محمد رفیق نے کہا کہ ممبران کے مفادات کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ مزید یہ کہ سیلانی ٹرسٹ کے تعاون سے دستر خوان بھی شروع کردیئے گئے ہیں۔ میاں محمد عمران نے مزید کہاکہ سوسائٹی ممبران کیلئے ہمارے دروازے ہمہ وقت کھلے ہوئے ہیں۔ ممبران اپنے مسائل کے حل کیلئے جس وقت مرضی دفتر آسکتے ہیں۔ سکیورٹی کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی کی بہتری اور سوسائٹی میں کیمروں کی تنصیب کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔ جس سے سکیورٹی کا نظام مزید بہتر ہو جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن