پروفیسر ڈاکٹر الفرید ظفر، ڈاکٹر غیاث النبی ،پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود کی گریڈ 21میں ترقی
لاہور ( نیوز رپورٹر)چیئرمین بورڈآ ف مینجمنٹ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز پروفیسر ڈاکٹر انجم حبیب وہرہ نے کہا ہے کہ میڈیکل پروفیشن سے وابستہ افراد کواگلے گریڈز میں ترقی اور سرکاری سطح پر حوصلہ افزائی سے پیشہ وارانہ فرائض مزید دلجمعی اور لگن سے سرانجام دینے کی ترغیب ملتی ہے البتہ بہتر مستقبل کی جستجو کیلئے ان پروفیشنلز کو بھی مزید محنت اور مہارت کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دینا ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر، پروفیسر آف میڈیسن ڈاکٹر غیاث النبی طیب، اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر پی آئی این ایس پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود کو21ویں گریڈ میں ترقی ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کیا۔