انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے قائدین کا مفتی شہید الاسلام کی وفات پر اظہار تعزیت
لاہور (خصوصی نامہ نگار)انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے مرکزی امیر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ،مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج نائب امیرعبدالرؤف مکی، حافظ ملک عبدالصمد، محمد الیاس چنیوٹی ،صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی و دیگر نے عالم اسلام کی عظیم علمی و روحانی شخصیت اور بنگلہ دیش کے معروف عالم دین حضرت مولانا مفتی شہید الاسلام کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مولانا شہید الاسلام نے افغانستان اور برما سمیت دیگر ممالک کے مظلوم مسلمانوں کی انسانی بنیادوں پر مدد و خدمت کی۔