مریم نواز نئے جذبے سے واپس آئی ہیں: راحیلہ خادم، نفیسہ امین
لاہور (لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ ن کی رہنماؤں نے کہا کہ مریم نواز شریف نئے جذبے کے ساتھ وطن واپس آئی ہیں وہ نئی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں وہ قوم کی بیٹی ہیں اور کبھی قوم کو مایوس نہیں کریں گی۔سابق خواتین ارکان اسمبلی راحیلہ خادم حسین ،نفیسہ امین،کنول لیاقت نے مریم نواز کے استقبال کے لئے جانے والے مختلف قافلوں کی قیادت کے موقع پر کہا کہ ن لیگ عوام دوست جماعت ہے ۔آئندہ الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی اور مخالفین منہ دیکھتے رہ جائیں گے۔ اس موقع پر خواتین کارکنان اور عہدیداران مسلسل خیر مقدمی نعرے "ویلکم ویلکم مریم نواز، قوم کی بیٹی قوم کی آواز مریم نواز" لگا کر خون گرماتی رہیں۔