شاہدرہ میں مخالفین نے فائرنگ کرکے باپ کے قاتل کو ہلاک کردیا
لاہور+فیروزوالہ( نامہ نگاران) شاہدرہ موڑ کے قریب موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے کچہری فیروزوالہ مقدمہ قتل کی پیشی کے بعد واپس جانے والے مخالف نوجوان حاکم علی عرف حاکو کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ۔ تھانہ شرقپور کے علاقے میں ایک سال قبل نوجوان عکاشہ کے والد سخی محمد کو حاکم علی عرف حا کو،منشا عرف بھکی وغیرہ نے قتل کیا تھا۔ ملزمان کو پولیس نے گرفتار کیا ۔مقدمے میں ملزم حاکم علی رہا ہوکر آیا ہوا تھا گزشتہ روز وہ فیروزوالہ کچہری میں تاریخ پیشی پر آیا ہوا تھا۔ واپس گھر پر جانے کیلئے شاہدرہ موڑ بس سٹاپ پر اپنے ساتھی کے ہمراہ بس کے انتظار میں کھڑا تھا کہ اسی دوران مقتول سخی محمد کے بیٹے عکاشہ اپنے ساتھی فلکو وغیرہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر آئے اورفائرنگ کرکے حاکم علی کو شدید زخمی کردیا جسے ہسپتال لایا گیا جہاںدم توڑ گیا۔ حملہ آور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرارہوگئے۔ شاہدرہ پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر ملزموں کے خلاف قتل کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا۔ سی سی پی او لاہور نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے