با بر اعظم شا ہین آفریدی کی نیشنل ہا ئی پر فار منس سنٹر میں مشقیں
لاہور (سپورٹس رپورٹر ) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر‘لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی اورقومی ٹیم اور پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم آمنے سامنے آگئے۔ لاہور قلندرز کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انجری سے نجات پانے والے نوجوان فاسٹ بولر نے پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن کی تیاریوں کا آغاز کرتے ہوئے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں بائولنگ کی مشقیں شروع کردی ہیں۔ لاہور قلندر کی قیادت کرنے والے شاہین شاہ آفریدی ردھم میں آتے ہوئے نیٹ سیشن میں بابراعظم کے خلاف برق رفتار گیندیں کرائیں، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ اس سے قبل پی ایس ایل کے گزشتہ سیزن کے ایک میچ میں شاہین آفریدی نے بابر اعظم کو بولڈ بھی کیا تھا۔واضح رہے کہ 13 فروری سے شروع ہونے والے ایونٹ میں بابراعظم پشاور زلمی کی نمائندی کریں گے جبکہ شاہین آفریدی دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کی کمان سنبھالیں گے۔ دونوں ٹیمیں لیگ میچ میں پہلی مرتبہ 28 فروری کومد مقابل ہوں گی جبکہ دوسرا ٹاکرا7 مارچ کو طے ہے۔