• news

آبی دہشت گردی، پاکستان کے عالمی عدالت میں سخت مؤقف سے بھارت پسپائی پر مجبور


اسلام آباد(رانا فرحان اسلم)بھارت کیجانب سے آبی دہشت گردی اور سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر پاکستان کا عالمی عدالت میں سخت مؤقف بھارت کو پسپائی پر مجبور کردیا بھارت کی لابنگ اور چالاکیاں بھی کچھ کام نہ آسکیں انڈس واٹر کمشنر پاکستان سید مہر علی شاہ نے ’’روزنامہ نوائے وقت ‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سماعت سے فارغ ہوئے ہیں نیوٹرل ایکسپرٹ کی آئندہ سماعت کی تیاری کر رہے ہیںتفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے حسب روایت سند ھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے تاہم کشن گنگااور راتلے ڈیم کی متازعہ ڈیزائننگ پر بھارت کو ایک بار پھر منہ کی کھانا پڑی ہے پاکستان کے اعتراضات اور اسکی تسلیم کے بعد بھارت نے اپنے تئیں چالاک بنتے ہوئے لابنگ اور تاخیر ی حربے اپنانے کی کوشش کی ہے تاہم پاکستان کے اصولی اور سخت مؤقف پر نہ صرف اسے پسپائی کا سامنہ کرنا پڑا ہے بلکے اسی روایتی ڈھٹائی اور بے اصولی بھی واضح ہوئی ہے انڈس واٹر کمشنر آف پاکستان سید مہر علی شاہ نے اس ضمن میں نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سماعت سے فارغ ہو کر آئندہ کی تیاری کیلئے نیوٹرل ایکسپرٹ سے مشاورت جاری ہے امید ہے سماعت کیلئے نئی تاریخ کا اعلان جلد کردیا جائیگا۔
بھارت پسپا

ای پیپر-دی نیشن