• news

تخریب کاری منصوبہ ناکام: لاہور‘ گوجرہ سے 3 مشتبہ افراد‘ رحیم یار خان: 2 دہشت گرد گرفتار


لاہور‘ رحیم یار خان (نامہ نگار+بیورو رپورٹ+ نوائے وقت رپورٹ) سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق ڈی جی خان میں دہشت گردوں سے مقابلے کے بعد سی ٹی ڈی کے کومبنگ آپریشن زور پکڑ گئے ہیں اور فرار دہشت گردوں کی تلاش کے لیے 55 مقامات پر آپریشن کیے گئے۔ کارروائیوں کے دوران لاہور سے دو مشتبہ افراد گرفتار بھی کیے گئے جبکہ کومبنگ آپریشن میں گوجرہ سے بھی ایک شخص کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار افراد کے خلاف دو مقدمات درج کر کے تفتیش جاری ہے۔ کومبنگ آپریشنز میں 512 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی۔ سی ٹی ڈی حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ریاست دشمن عناصر کو سلاخوں کے پیچھے پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے رحیم یار خان میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مقابلے کے بعد دو مفرور دہشتگرد گرفتار کر لئے۔ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم القاعدہ سے ہے جو حساس تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ دہشتگردوں کی شناخت احمد حسن اور غلام اﷲ کے نام سے ہوئی ہے۔ بارودی مواد‘ بم بنانے کا سامان‘ ڈیٹونیٹرز اور اسلحہ برآمد کر لیا۔
دہشتگرد گرفتار

ای پیپر-دی نیشن