بجلی فوری مہنگی نہیں ہو رہی‘ اپر چترال کو لائٹ فراہمی کا معاہدہ طے: خرم دستگیر
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیرتوانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ بجلی فوری طور پر مہنگی نہیں ہو رہی۔ اپر چترال کو لائٹ کی فراہمی کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ ملک بھر می بجلی کی فراہمی ایک ہی پالیسی ہے جہاں زیادہ لائن لاسز، وہاں زیادہ لوڈشیڈنگ ہوگی۔ وزیرتوانائی خرم دستگیر نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ سابق قبائلی علاقوں میں اچھی ریکوری ہورہی ہے۔ بریک ڈائون سے متعلق انکوائری رپورٹ جلد سامنے آئے گی۔ اڑتالیس گھنٹوں میں بجلی کی فراہمی شروع ہو جائے گی۔ معاہدے پر مکمل طور پر عملدرآمد کریں گے۔ مکینوں کو یکساں بجلی فراہمی ہوگی۔ مذکورہ علاقوں کیلئے بجلی ترسیل کے نظام کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔ بحران سے نکلنے کے بعد صوبوں کے واجبات کی ادائیگی ترجیح ہو گی۔ بلنگ کے مسائل ٹیکنالوجی کے ذریعے حل کرنے جا رہے ہیں۔ خرم دستگیر نے کہا ہے کہ بجلی کی بنیادی قیمت میں کوئی اضافہ زیرغور نہیں ہے۔ یہ بات انہوں نے اپر چترال میں نجی بجلی کے نظام کو پیسکو میں شامل کرنے کے حوالے سے پشاور گورنر ہائوس میں منعقدہ تقریب میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ پیڈوکو نیشنل گرڈ پر لے جانے کیلئے قانونی معاملات کو ٹھیک کرے۔ تین ارب کے واجبات ادا کرنے ہیں۔ تقریب میں گورنر خیبر پی کے غلام علی کوواپڈا حکام نے بریفنگ بھی دی اور بتایا کہ اپر چترال میں 475600 آبادی کی ضرورت 9 میگا واٹ ہے۔ اپر چترال میں قائم پیڈو سسٹم 6 میگاواٹ بجلی فراہم کر رہا ہے۔
خرم دستگیر