• news

 46 کروڑ رشوت لینے کا الزام،سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کے خلاف مقدمہ 


لاہور(نامہ نگار)محکمہ اینٹی کرپشن نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے سابق پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی کے خلاف مقدمہ درج کر لیاہے۔محمد خان بھٹی کے خلاف کروڑوں روپے رشوت لینے کے الزام کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ محمد خان بھٹی پر محکمہ ہائی وے کے افسران سے 46 کروڑ روپے سے زائد رشوت لینے کا الزام ہے۔ایف آئی آر میں ایس ڈی او ہائی وے رانا محمد اقبال بھی نامزد ہیں۔جنہیں گرفتار کرلیا گیاہے۔اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ ایس ڈی او رانا اقبال نے محمد خان بھٹی کو من پسند پوسٹنگ پر تعینات کرنیکے لیے کروڑوں روپے دئیے۔محکمہ مواصلات و تعمیرات کے کئی افسران محمد خان بھٹی کو رشوت دیتے رہے ہیں۔اینٹی کرپشن نے محمد خان بھٹی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دیئے ہیں۔

محمد خان

ای پیپر-دی نیشن