دو تین سال میں پاکستان کو پاؤں پر کھڑا کرنے کے قابل ہو جائیں گے: احسن اقبال
نارووال‘ شکر گڑھ (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ قوم عمران خان کی پالیسیوں کا خمیازہ بھگت رہی ہے۔ دو سے تین سالوں کے اندر پاکستان کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔ نارووال میں نجی سکول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ملک کو اپنے پیروں پر کھڑا کریں۔ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان نے سخت شرائط پر آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا۔انجینئرنگ یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں انجینئرنگ یونیورسٹیوں کے نصاب اور تدریسی طریقہ کار پر نظر ثانی کی گئی۔ احسن اقبال نے کہا کہ دنیا ہنر مند تعلیم کی طرف بڑھ چکی ہے۔ انجینئرنگ یونیورسٹیاں طلباء کو تکنیکی مہارتوں سے آراستہ کریں۔