• news

 چاکلیٹ اور کیک کی تصویر لگائیں تب بھی گالیاں پڑتی ہیں:ریحام خان


 اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے ان کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ہونے والی ٹرولنگ پر بات کرتے  ہوئے کہا ہے کہ چاکلیٹ اور کیک کی تصویر لگائیں تب بھی گالیاں پڑتی ہیں۔ ریحام خان نے انسٹاگرام اسٹوری پر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اپنے ایک بیان کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں انھوں نے سوشل میڈیا ٹرولنگ پر بات کی ہے۔اپنے ایک بیان میں ریحام خان نے کہا کہ میں اگر چاکلیٹ یا کیک کی فوٹو بھی لگاں تو مجھے گالیاں پڑتی ہیں۔واضح رہے کہ ریحام خان اور ان کے شوہر بلال مرزا شادی کے بعد سوشل میڈیا پر خاصے فعال ہیں۔   یاد رہے کہ  ریحام خان نے مرزا بلال بیگ سے گزشتہ ماہ   تیسری شادی کی تھی جس کے بعد اپنے پہلے انٹرویو میں ریحام خان نے کہا تھا کہ ہم دونوں کا تعلق پاکستان سے ہے اور ہم دونوں کو ہی پاکستان سے بے حد محبت ہے اس لیے میں جس طرح پاکستان میں شادی سے پہلے اپنا وقت گزارتی رہی ہوں اس میں اور میرے کام میں کوئی فرق نہیں آئے گا، مجھے بلال کی سپورٹ بھی حاصل ہے لیکن ایسا نہیں ہے میں کہیں اور بلال کہیں اور رہیں اس کے ساتھ پاکستان آنا جانا رہے گا۔

ای پیپر-دی نیشن