خواجہ سراؤں کی بھی بینظیر کفالت پروگرام سے معاشی معاونت کی جائے گی،شازیہ مری
اسلام آباد (خبرنگارخصوصی) وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ اور چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ حکومت کوشش کرے گی کہ آئی ایم ایف معاہدے کے اثرات غریب عوام پر نہ پڑیں، کوئی بھی اس حق میں نہیں کہ ہمیں قرض لینے پڑیں ،وزیر اعظم شہباز شریف نے کفایت شعاری کو اپنانے کے حوالے سے ایک کمیٹی بنائی ہے، گزشتہ حکومت کے فیصلوں کے نتائج آج بھگت رہے ہیں۔