کھیوڑہ: کوئلے کی کان بیٹھ گئی‘ 2 بھائی جاں بحق‘ 5 افراد زخمی‘ وزیراعلیٰ کا نوٹس
لاہور‘ کھیوڑہ (نوائے وقت رپورٹ+ نامہ نگار) نواحی علاقہ مارٹن میں کوئلے کی مائن بیٹھ گئی۔ دو بھائی موقع پر دم توڑ گئے۔ پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ پنڈ دادنخان کے نواحی علاقہ مارٹن میں کوئلے کی کان میں حادثے سے دوبھائی موقع پر جان کی بازی ہار گئے۔ پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کلر کہار میں کوئلے کی کان کے حادثے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ نگران وزیرعلیٰ محسن نقوی نے کمشنر راولپنڈی ڈویژن اور آر پی او راولپنڈی کو فی الفور جائے حادثہ پر پہنچے کی ہدایت کی اور چیف سیکرٹری پنجاب سے واقعہ کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔