نااہل حکمرانوں نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا ‘حلیم عادل شیخ
کراچی (این این آئی) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمیتوں میں اضافے پر قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے رد عمل دیتے ہوئے کہا امپوٹڈ حکومت نے عوام پر پئٹرول بم گرا کے مہنگائی کا طوفان کھڑا کردیا ہے، مریم نواز کی آمد کا تحفہ مہنگے پئٹرول کی صورت میں عوام کو دیا گیا ہے نااہل حکمرانوں نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا ہے، غریب عوام سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی گئی ہے عوام مہنگائی کی وجہ سے خودکشیاں کرنے پر مجبور ہے، حلیم عادل شیخ نے کہا آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کیلئے عوام کو مزید مہنگائی کی دلدل میں ڈالا جائے گا،پی ڈی ایم کا ٹولا عوام پر عذاب کے طور پر مسلط کیا گیا ہے، مزید منی بجٹ کے ذریعے عوام کی کھال اتارنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں، پی ڈی ایم کی حکومت کو مزید برداشت کرنا ملک و قوم کے ساتھ ذیادتی ہوگی، پیٹرولیم کی بڑھائی گئی قیمتوں کو مسترد کرتے ہیں فوری طور پر اضافی قیمتوں کو واپس لیا جائے، فوری انتخابات ہی معیشیت میں استحکام لا سکتے ہیں۔