مریم نواز کی سیاست دفن ہوچکی، ملک امانت علی
لاہور(نیوز رپورٹر) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ملک امانت علی نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ نے تمام سرکاری وسائل مشینری کا بے دریغ استعمال کرکے پھر بھی عوام کو اکٹھا نہیں کرسکے ۔جتنے مریم صفدر کے استقبال کے لیے لوگ آئے ہیں اتنے تو عوام عمران خان کی حفاظت کے لیے ہر روز زمان پارک میں موجود ہوتے ہیں ۔مریم صفدر کی دو نمبر سیاست ہمیشہ کے لئے دفن ہو چکی ہے ۔عوام ان کے کبھی جھانسے میں نہیں آئیں گے۔