• news

پی ٹی آئی کا دور ملک و قوم کیلئے تباہ کن ثابت ہوا، رانا تنویر

فیروزوالہ (نامہ نگار )وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا کہ پی ٹی آئی کا دور ملک و قوم کے لئے تباہ کن ثابت ہوا ۔عمران خان نے پاکستان کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی ۔ملک کا  بیڑہ غرق کر کے رکھ دیا ۔اب عمران خان دربدر پھر رہے گا ۔اور سڑکوں پر  پھرتا ہوانظر آئے گا ۔ہماری نو ماہ کی حکومت میں ملک مسلسل عدم استحکام کی طرف دھکیلا گیا مگر وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں حکومت نے دن رات محنت کی اور مشکل حالات کے باوجود عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے فتووالا میں  گیس کی فراہمی کے منصوبے  کا افتتاح کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر سابق ارکان اسمبلی اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کی بڑی تعداد میں موجود تھے ۔

ای پیپر-دی نیشن