فیروزوالہ:معذور فیکٹری ورکروں کی پنشن بحال نہ پر ورکرز کا احتجاج
فیروزوالہ( نامہ نگار) فیکٹریوں کے معذور افراد کی پنشن بند کرنے پر فیکٹر یوں کے ورکرز نے احتجاج کیا۔معذور افراد نے بتایا کہ سوشل سکیورٹی کے سٹی آفس نے چھ ماہ سے پنشن بند کی ہوئی ہے ۔بنک برانچ منیجر کے مطابق پنشن ان کے ورثاء وصول کرتے رہے ہیں جبکہ ہم چیک کی تصدیق کرنے کے بعد ہی کیش فراہم کرتے ہیں ۔ڈپٹی ڈائریکٹر نے معذور افرادپر ظالمانہ فیل رویہ پر سوشل سکیورٹی اقبال ٹاؤن کے آڈٹ آفیسرکے خلاف زبردست احتجاج کیا ہے اور کمشنر پنجاب سوشل سکیورٹی سے جلد از جلد پنشن بحال کرنے کی اپیل کی ہے معذور افرادکے گھروں میں فاقہ کشی ختم ہوسکے۔