• news

فیروزوالہ:مختلف واقعات میں 2طالب علموں سمیت 4 لڑکے ،2 عورتیں اغوا 


 فیروزوالہ( نامہ نگار) اغواء کے مختلف واقعات میں 2 طالب علموں سمیت 4 لڑکے اور2 عورتیں اغوا ہو گئی بتایا گیا کہ جدید دور کی آبادی رچنا ٹاؤن میں 2نوعمر طالب علم ایان علی اور حمزہ رضوان اکیڈمی پڑھنے کے لئے گئے تو راستے میں نامعلوم افراد نے انہیں اغوا کر لیا۔ فیروزوالا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ میں 2 نامعلوم نے زمیندار شبیر حسین کے بچے کو اغواء کرکے فرار ہوگئے تھانہ فیکٹری ایریا کی علاقہ میں بارہ سالہ لڑکا علی عباس گھر سے بازار گیا۔ راستے میں نامعلوم افراد نے اسے اغوا کرلیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ شرقپور روڈ کی آبادی میں رفیق نے ساتھی کی مدد سے محنت کش کی بیٹی(ز) کو اغوا کرکے لے گیا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا جی ٹی روڈ کی  آبادی کالا شاہ کاکو میں زہیب نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے محنت کش کی بیوی(ن) کو اغوا کرلیا فرار ہوگیا فیروزوالا پولیس نے مقدمہ درج کرلی۔

ای پیپر-دی نیشن